لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر

تیزآندھی سے لیسکو کے 178فیڈرز ٹرپ کرگئے ، اکثرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور گردونواح میں شدید طوفان و موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، مال روڈ، شادمان، گلبرگ، سکیم موڑ، مغلپورہ، دھرمپورہ، ایئرپورٹ، یتیم خانہ، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن اور شاہدرہ کے اطراف میں شدید بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اس کے علاوہ مزنگ، چوبرجی، شام نگر، اسلامپورہ، بند روڈ، سول سیکرٹریٹ اور انارکلی کے اطراف میں بھی بادل برس پڑے۔شہر میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 178 فیڈرز ٹرپ کر گئے، اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔