ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔سعودی دارالحکومت ریاض اور گردونواح میں بادل برس پڑے اور موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔ سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز ہلکی اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔