پٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا

 ڈیزل کی  نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے، نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لٹر مقر
اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارتِ پٹرولیم کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔