واسا میں ٹرانسفر ملازمین 4 ماہ سے چھٹی الاؤنس سے محروم

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)میونسپل کمیٹی سے واسا میں ٹرانسفر ہونیوالے ملازمین 4 ماہ سے چھٹی الاؤنس سے محروم ،ملازمین کا کہنا ہے کہ جب سے واسا میں ٹرانسفر ہوئے ہیں چھٹی والے دن ڈیوٹی کے باوجود 4 ماہ سے چھٹی الاؤنس نہیں مل رہا جبکہ میونسپل کمیٹی میں موجود واٹر سپلائی ملازمین چھٹی کے روز رخصت کرنیکے باوجود چھٹی الاؤنس لے رہے ہیں۔اعلیٰ حکام ہمیں الاؤنسز بقایا کیساتھ دلوائیں یا ہمیں واپس میونسپل کمیٹی میں بھجوایا جائے