لاہور (آئی این پی )محکمہ تعلیم نے سکول ہیڈز کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ الائونس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب سکول ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہوگا جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔ اعلان کے مطابق پرائمری و مڈل سکول ہیڈز کو 7,500 روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔ ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول ہیڈز کو 10,000 روپے ماہانہ الانس ملے گا۔ اس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔