لاہور( آئی این پی)پاکستان میں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں 30 ہزار 933 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فروخت کی تعداد اس کے مقابلے میں نمایاں کم تھی۔رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست میں گاڑیوں کی پیداوار بھی سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ہزار 574 یونٹس رہی