گارمنٹس سیکٹر 1.08 اور پیٹرولیم مصنوعات 0.79 اضافے کے ساتھ نمایاں رہے
اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.48 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 11.09 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات فروری کے مقابلے مارچ 2026 میں صنعتی پیداوار میں 5.19 فیصد کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران ایل ایس ایم آئی انڈیکس 123.03 کی سطح پر رہا، مارچ 2026 کے لیے کوانٹم انڈیکس 124.89 کی سطح پر پہنچ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی ترقی میں فوڈ سیکٹر کا حصہ 1.79 اور آٹوموبائل کا 1.50 رہا، گارمنٹس سیکٹر 1.08 اور پیٹرولیم مصنوعات 0.79 اضافے کے ساتھ نمایاں رہے، سیمنٹ سیکٹر کا مجموعی صنعتی ترقی میں 0.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فارماسیوٹیکل سیکٹر میں 0.31 اور آئرن و سٹیل کی کارکردگی میں 0.27 فیصد کمی ہوئی، کیمیکلز اور مشینری و آلات کی پیداوار میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا۔