اگست کے لیے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر ، جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750روپے 60پیسے تھی

پٹرول، ایل پی جی سستی
 پٹرول 264 روپے 61 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے  لٹر ہوگیا،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے پٹرول  اور ایل پی جی  کی قیمت میں بڑی کمی کر دی،پٹرول  7 روپے 54 پیسے سستا  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا  ہے،   فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے ،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی جس کا اطلاق آج یکم اگست سے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے73 پیسے فی کلو کمی  کی گئی ہے۔ 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمت 215 روپے 37 پیسے  فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اگست کے لیے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ۔ جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت  2750روپے 60پیسے تھی۔