یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں نئے صوبوں کے مستقبل پر مذاکرے کا اہتمام

کوئٹہ(آئی این پی )یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور طرزِ حکمرانی کے مستقبل پر اہم مذاکرہ منعقد ہوا جس میں سیاسی، تعلیمی، صحافتی، سماجی حلقوں کے ںمائندوں اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مذاکرے میں ملک بالخصوص بلوچستان میں انتظامی چیلنجز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مذاکرے میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر ملک بھر میں عوامی آگاہی پر مبنی بحث شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا