نواز شریف آئندہ ہفتے لندن میں ملاقات ؟صدر زرداری
حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی کے درمیان خلیج حائل ہوچکی ، صدر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات سے سیاسی تنائو میں کمی کا امکان ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی صدر سے ملاقات کی اور اہم پیغام پہنچایا
لندن (خصوصی رپورٹ ) صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان آئندہ ہفتے لندن میں ملاقات کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں اس ملاقات سے سیاسی تنائو میں کمی کا امکان ہے ، صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی بھی جلد آمد متوقع ہے ، تینوں رہنماؤں کے درمیان اہم سیاسی ملاقات کے امکانات کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی ہیں ،صدر آصف علی زرداری دو ہفتے کے دورے پر لندن میں جہاں ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم ملاقات کی، اگر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوتی ہے تو موجودہ سیاسی صورتحال، انتظامی ڈھانچے، نئے صوبوں اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل سمیت مختلف امور پر مشاورت متوقع ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا موجودہ دورہ بنیادی طور پر نجی اور طبی نوعیت کا ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہ ہوسکی۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا گیا ہے ہے کہ لندن میں مقیم صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہیلندن پلان ٹو کی باز گشت سنائی دے رہی ہے ،اگلے ہفتے میں نوازشریف بھی لندن پہنچ رہے ہیں ، سیاسی بڑوں کی ایک ہی وقت میں لندن میں موجودگی کولندن پلان ٹو کا شاخسانہ قراردیا جارہا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں نہیں ہے صدرآصف علی زرداری اور محسن نقوی کے مابین طویل ملاقات کے بعد بھی یہی خبر سامنے آئی کہ ملاقات میں نئے صوبوں کا معاملہ زیر بحث آیا،محسن نقوی نے اہم پیغام صدرمملکت آصف علی زرداری کو پہنچایا،صدرآصف علی زرداری اور محسن نقوی کیدرمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت اور اس کے اتحادی پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی تناو کی وجہ سے ایک خلیج حائل ہوچکی ہے صدر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات سے دونوں جماعتوں میں فاصلے کم ہو سکتے ہیں۔