پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام

لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ‘پاکستان کے اصول، معیارات، اور گائیڈ لائنز فار کوالٹی ایشورنس ان ہائر ایجوکیشن (PSG-2023)‘ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد کوالٹی ایشورنس کے جدید ترین فریم ورک کے مختلف پیرامیٹرز اور پہلو ئوں کے بارے میں محکموں کو حساس بنانا اور تربیت دینا ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد شفیق، فیکلٹی ممبران اور 140 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں اور ان کے کیو ای سی کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔