ورلڈ اتھلیٹکس: پاکستان کے ارشد ندیم فائنل کے لیے کوالیفائی

ورلڈ اتھلیٹکس: پاکستان کے ارشد ندیم فائنل کے لیے کوالیفائی

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ کوالیفائی کیا، جب کہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی۔اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنی شائقین سے دعا کی درخواست کی تھی تاکہ وہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکیں۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آئے ہیں اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔