ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے

ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔

جیولن تھرو کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 23 منٹ پر شروع ہوگا۔فائنل میں کل 12 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ارشد ندیم تیسرے نمبر پر تھرو کریں گے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا ان کے بعد یعنی چوتھے نمبر پر تھرو کریں گے۔گولڈ میڈل کی دوڑ میں ہر ایتھلیٹ کو 6، 6 مواقع دیے جائیں گے۔پاکستانی شائقین کھیلوں کو اپنے ہیرو ارشد ندیم سے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔