نمیبیا نے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

نمیبیا نے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

نمیبیا نے افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو با آسانی شکست دے کر مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ نمیبیا کا چوتھا میگا ایونٹ ہوگا، اس سے پہلے وہ 2021، 2022 اور 2024 میں حصہ لے چکی ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں زمبابوے نے کینیا کو 7 وکٹ سے شکست دی اور ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا۔یورپی کوالیفائرز میں اٹلی نے پہلی بار کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کی، جبکہ نیدرلینڈز بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا، گزشتہ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی رکھنے والی ٹیمیں اور رینکنگ کی بنیاد پر منتخب پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ باقی تین ٹیموں کا تعین مختلف ریجن کوالیفائرز سے کیا جائے گا۔