ورجینیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنے منفرد انداز میں شرکت کی اور تقریب کے دوران مختصر رقص کرکے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔
تقریب میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ خاتونِ اوّل ملانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔ جیسے ہی ٹرمپ نے رقص کے چند لمحے پیش کیے، تو بحریہ کے اہلکاروں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر ان کا بھرپور استقبال کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"ہمیں منشیات کی زمینی اسمگلنگ پر بھی پوری توجہ دینی ہوگی تاکہ اپنے ملک کو محفوظ رکھا جا سکے۔"ٹرمپ کے رقص اور بیان دونوں نے میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقریب ان کی عوامی مقبولیت بڑھانے کی ایک نرم سفارتی حکمتِ عملی بھی ہو سکتی ہے۔