راج کندرا کے 60 کروڑ روپے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے نام بھی سامنے آئے

راج کندرا کے 60 کروڑ روپے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے نام بھی سامنے آئے

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں اب بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

یہ مقدمہ راج کندرا کی سابقہ کمپنی سے متعلق ہے، جس میں شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کے بھی اشارے دیے گئے ہیں۔ تحقیقات ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے، اور نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ کمپنی کے جمع شدہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ بنائی جانے والی فلموں اور دیگر پراجیکٹس کی پروموشن پر خرچ کیا گیا، جس میں تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے۔

راج کندرا نے دعویٰ کیا کہ اس پروموشن میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو بھی شامل تھیں، اور ان کو ادائیگیاں کی گئیں۔ راج نے پروموشنز کی تصاویر بھی ثبوت کے طور پر پیش کیں۔تاہم، اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا نے واقعی یہ ادائیگیاں وصول کیں یا وہ کمپنی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے آگاہ تھیں۔