ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔
اماراتی ٹیم میچ کے انعقاد کے لیے مکمل اعتماد اور پُرعزم ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر تنازعہ پیدا ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر اپنے مطالبات کا سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اگر پاکستان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پی سی بی بائیکاٹ کا موقف برقرار رکھے گا۔ تمام تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم ہونے پر ہی پاکستان میچ کھیلنے کے لیے رضامند ہوگا۔گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پاکستان نے ہینڈ شیک معاملے میں ریفری تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، اور اگر یہ نہ ہوا تو ایشیا کپ کے مزید میچز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔