ایشیا کپ: بھارت سے میچ سے قبل قومی ٹیم کی بیٹھک، بیٹنگ ناکامی کا اعتراف

ایشیا کپ: بھارت سے میچ سے قبل قومی ٹیم کی بیٹھک، بیٹنگ ناکامی کا اعتراف

ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

 دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی میٹنگ ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے کھلے دل سے اپنی رائے دی۔ذرائع کے مطابق بیٹرز نے اعتراف کیا کہ اسٹرائیک کو بہتر طریقے سے روٹیٹ نہ کرنا بیٹنگ لائن کی ناکامی کی بڑی وجہ رہا، جبکہ بولرز نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے کنڈیشنز کچھ مشکل ہیں۔کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں بہتر کھیل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی ہے، تاہم بھارت کے خلاف گروپ میچ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث شکست ہوئی تھی۔