عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عمر کی حد مقرر

عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عمر کی حد مقرر

عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اکیلے زیارت کے لیے ویزا حاصل نہیں کر سکیں گے۔عراقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ 50 سال سے کم عمر مرد صرف خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام زیارت کے دوران انتظامات اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔