انتظامیہ نے رمضان کے دوران زائرین کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے اوقات کار میں تفصیل سے تعینات کیا ہے، جس کے مطابق مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ نشستیں اور اوقات مقرر کیے گئے ہیں تاکہ منظم اور بآسانی زیارت کی جا سکے۔
پہلے اور دوسرے عشرے میں، مرد زائرین صبح 11:20 بجے سے رات 8 بجے تک اور رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاض الجنہ کی زیارت کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، خواتین کے لیے پہلے اور دوسرے عشرے میں رات 11 بجے سے 1:40 بجے اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں: صبح 11:20 بجے سے رات 8 بجے، رات 11 بجے سے 12 بجے، اور صبح 2 بجے سے 5 بجے تک۔ خواتین کے لیے صرف صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کا وقت مخصوص ہے۔انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور ہدایات پر عمل پیرا رہیں تاکہ زیارت منظم اور بآسانی انجام دی جا سکے۔ یہ اقدام زائرین کے لیے سہولت فراہم کرنے اور ریاض الجنہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔