صدر زرداری کا پانچ روزہ دورہ عراق، مقدس مقامات کی زیارت متوقع

صدر زرداری کا پانچ روزہ دورہ عراق، مقدس مقامات کی زیارت متوقع

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران صدر زرداری عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، جس میں خاص طور پر کربلا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران مختلف مذہبی اور ثقافتی مقامات کی بھی زیارت متوقع ہے۔صدر کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی دورے میں شریک ہوں گے۔دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا، ثقافتی اور مذہبی روابط کو فروغ دینا اور عراق میں پاکستانی شہریوں کی صورتحال کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے۔یہ دورہ پاکستان اور عراق کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مذہبی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔