روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے لیے نئے اوقات کار مقرر

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے لیے نئے اوقات کار مقرر

 مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

 ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق، مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک ہوگا، اور دن کے وقت 11 بجے سے عشاء تک جاری رہے گا۔خواتین کے لیے، زیارت کا وقت فجر کے بعد سے شروع ہوگا اور دن کے 11 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ رات کے وقت عشاء کے بعد 2 بجے تک زیارت کی اجازت دی گئی ہے۔مزید برآں، مرد زائرین جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد سے لے کر عشاء تک زیارت کر سکتے ہیں، اور خواتین جمعہ کو نماز فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کی اجازت رکھتی ہیں۔یہ اوقات کار زائرین اور زائرہ خواتین کی سہولت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ وہ مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی آسانی سے انجام دے سکیں۔