13سال سے روپوش مقدمہ قتل کااشتہاری مجرم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)تھانہ بہادر شاہ پولیس نے 13 سال سے روپوش قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن خان نے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ساہیوال پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔