قتل کیس کااشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس پرکارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم منصف کو گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا۔ملزم کیخلاف تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ درج تھا، وہ دوسال قبل بیرون ملک فرارہوگیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔