ثقلین شاہ 2011 میں خالد فاروق انجم کو فائرنگ کرکے قتل کرکے روپوش ہوگیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے13سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ثقلین شاہ نے 2011 میں ذاتی رنجش کی بناء پر شہری خالد فاروق انجم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور روپوش تھا۔ملزم اورمقتول دونوں سرکاری ملازم تھے،ملزم ثقلین شاہ ملازمت سے معطل تھا ،ملزم کو رنج تھا کہ مقتول خالد فاروق انجم نے اس کو معطل کروایا ہے،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔