ساہیوال میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون‘ 21ہزار تھیلے برآمد

ساہیوال (آئی این پی) ساہیوال میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ۔ساہیوال میں نائی والا بنگلہ میں نجی گودام سے گندم کے21 ہزار تھیلے برآمد ہوئے۔گودام سیل، مالک کو گندم ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیدیا گیا۔