گلبرگ کے علاقے حسین چوک میں حادثہ پیش آیا، متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، لاش پولیس کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے حسین چوک میں تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم موٹر سائیکل سوار جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کی شناخت نہ ہونے پر لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردی گئی۔