بیوی کا ستایا100فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ گیا

 رکشہ ڈرائیور نواز کا گھر میں غربت کے باعث جھگڑا ہوا، بیوی نے نہ لڑنے کا وعدہ کرکے اترنے پر آمادہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر )ارفع کریم ٹاور کے قریب غربت سے تنگ رکشہ ڈرائیور بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد100فٹ اونچے 11 ہزار کے وی کے کھمبے پر چڑھ گیا،5گھنٹے بعد بیوی نے اسے نیچے اترنے پر آمادہ کیا اور ریسکیو اہلکار وں نے کرین کی مدد سے نیچے اتارا۔بتایاگیاہے کہ چوہنگ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور نواز کا گھر میں غربت کے باعث اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا اوروہ فیروز پورہ روڑ ارفع کریم ٹاور کے پاس اپنا رکشہ کھڑا کرکے 11 ہزار کے وی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ شہریوں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی انہوں نے اتارنے کی کوشش پروہ دھمکی دیتارہاکہ میں تاروں کو چھوکر زندگی ختم کرلوں گا۔ اسکی بیوی اور بچوں کو چوہنگ سے بلایا گیا،بیوی نے واسطے دے کراورنہ لڑنے کے وعدے کرکے اسے نیچے اترنے پر آمادہ کیا۔ کھمبے سے اتارنے کے بعد پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔ایس پی ماڈل ٹاوٓن کا کہنا ہے کہ نواز کا ذہنی توازن درست نہیں اورمالی حا لات خراب ہیں،اسے پنجاب حکومت کی طرف سے مالی سپورٹ کا وعدہ کرکے نیچے اتارا گیا ہے