لاہور (کرائم رپورٹر)ذہنی معذور نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ گیا جسے ریسکیو حکام نے بحفاظت نیچے اتار لیا۔ذہنی معذور نوجوان کے بجلی پول پر چڑھنے کا واقعہ پیر مکی دربار کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق بجلی کے پول پر چڑھنے کے بعد جیسے ہی نوجوان نے ہائی وولٹیج تاروں کو چھوا، اسی وقت دھماکا ہوا اور بجلی چلی گئی، تاہم نوجوان محفوظ رہا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو بحفاطت نیچے اتار لیا۔