اسلام آبادکچہری میں دوگروپوں میں ڈنڈے چل گئے،3زخمی

دوران سماعت تلخ کلامی کے بعدعدالت سے نکلتے ہی دونوں پارٹیاں گتھم گتھاہوگئیں
سکیورٹی اہلکاروں نے حالات پرقابوپاتے ہوئے6افرادکوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیشی کیلئے آئی دو پارٹیا ں لڑپڑیں، ڈنڈوں کاآزادنہ استعمال ،3افرادزخمی ہوگئے،سکیورٹی اہلکاروں نے6 افراد کوپکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔بتایاجاتاہے کہ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں دوران سماعت دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ہوئی اورعدالت سے باہر نکلتے ہیں دونوں پارٹیاں آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں، فریقین نے پودوں کیساتھ لگے ہوئے بانس کے ڈنڈے اکھاڑ کر ایک دوسرے پر استعمال کئے،جس سے فریقین کے تین افراد زخمی ہوگئے، وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حالات پر کنٹرول کرتے ہوئے قاسم مقصود، وسیم خان، یاسر، کلستان خان، عمران خان اور شکیل خان نامی شخص کو تحویل میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔