مقتول کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ، زخمیوں میں لیاقت، وقاص شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فیاض کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں،