ڈی آئی خان میں 2گروپوں میں فائرنگ،6افراد جاں بحق،2زخمی

ڈی آئی خان(آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ شاہ حسن خیل میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،جس میں 6افراد جاں بحق ہو گئے.فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔