کسووال (خصوصی رپورٹ) عراق میں پیش آنے والے کرین حادثہ میں کسووال کے نواحی گا ئوں 119 سیون ڈی آر کا رہائشی محنت کش محمد رمضان ولد غلام نبی جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رمضان عراق میں کام کے دوران کرین حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کے سفری اور بعض قانونی کاغذات نامکمل ہونے کے باعث میت کی پاکستان منتقلی میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ محمد رمضان کا تعلق ایک غریب اور محنت کش خاندان سے تھا، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور چھوٹے چھوٹے بچے شامل ہیں جو اس سانحے کے بعد شدید کرب اور مالی پریشانی کا شکار ہیں۔اہلِ خانہ نے صدرِ مملکت، وزیر اعظم پاکستان، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کہ متوفی کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے فوری طور پر حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں تاکہ خاندان آخری رسومات ادا کر سکے۔