لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی خریداری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی وائلڈ لائف نے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، ذرائع کے مطابق چڑیا گھرکی انتظامیہ اور ایک نجی کمپنی کے درمیان کروڑوں روپے مالیت کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس کے تحت تین نایاب جانور پوما، ای لینڈ اور بلیک مرغابی فراہم کی جانی تھی۔دوسری جانب وائلڈ لائف حکام نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔