لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے جعلی نوٹوں کے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے والے متحرک ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم عیدالاضحیٰ کے موقع پر معصوم بیوپاریوں کو جعلی کرنسی تھما کر نوسربازی کرتا رہاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق تھانہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹائون میں موصول ہونے والی درخواستوں پر مقدمات درج کیے گئے، جس کے بعد اے ایس پی شاہزیب کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو صرف 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہدرہ اور شاہدرہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں بیوپاریوں سے بکرے خریدتا اور ادائیگی کے وقت جلد بازی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بیوپاریوں کی جیب میں ڈال کر فرار ہو جاتا تھا۔ متاثرہ بیوپاریوں کو جعلی نوٹوں کا علم اس وقت ہوتا جب وہ رقم مارکیٹ میں استعمال کرنے جاتے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ایک نیٹ ورک کے ذریعے پشاور سے جعلی نوٹ منگواتا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ اور ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سٹی عاطف امیر نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر اے ایس پی شاہزیب، ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر نوسربازوں سے محتاط رہیں اور لین دین کے دوران نوٹ اچھی طرح چیک کریں۔