چڑیا گھر میں سیاحوں کیلئے مچھلی گھر کھول دیا گیا

لاہور(کرائم  رپورٹر )لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کے لیے مچھلی گھر کھول دیا گیا۔مچھلی گھر کی ٹکٹ 100روپے مقرر کی گئی ہے۔مچھلی گھر میں میرین اور فریش واٹر مچھلیوں کی مختلف اقسام کو رکھا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق جلد مزید مچھلیاں بھی فش ایکویریم میں لائی جائیں گی۔