اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری میں بے ضابطگیاں

 لیسکو چیف سے خریداری کے عمل کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، چھان بین شروع 
چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ پربے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے گئے
 لاہور(آئی این پی )  لیسکو میں اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ آفیسر نے لیسکو چیف سے خریداری کے عمل کا ریکارڈ طلب کر کے چھان بین شروع کر دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لیسکو میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے میٹرز خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،کمپنی نے تین لاکھ پینتالیس ہزار سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل مکمل کیا تھا جس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور من پسند کمپنیز کو نوازنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ پر خریداری میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے گئے، ہیںپرکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ جنرل مینجر ٹیکنیکل رائے محمد اصغر اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر طاہر بشارت چیمہ پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔