امریکہ کے چڑیا گھر سے مور بھاگ نکلے، شہری کے گھر سے پکڑ لیا گیا

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے چڑیا گھر سے دو  مور   فرار ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جس کے بعد مور کو  ایک شہری کے گھر سے پکڑ لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر چٹانوگا کے چڑیا گھر سے 2 مور فرار ہو گئے تھے۔انتظامیہ کا بتانا ہے  2 آزاد گھومنے والے مور باڑ سے نکل کر چڑیا گھر کی حدود سے فرار ہوگئے تھے تاہم ان میں سے ایک مور کو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ دوسرا مو ر چڑیا گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔