وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا لوٹ لیں

اصغر 1 لاکھ 70 ہزار، عامر 1 لاکھ 60ہزار، سعید ایک لاکھ 25ہزار سے محروم 
 نشتر ، لوہاری سے گاڑیاں ، مزنگ ،جوہرٹائون ،نولکھا سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز ،تین موٹرسائیکلیں، دو گاڑیاں اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس میں اصغر سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں عامر سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ارمغان سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں اعجاز سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں سعید سے1 لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور قیمتی اشیا لوٹی گئیں۔ نشترکالونی اور لوہاری سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ،جوہرٹائون اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔