وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی اشیا لوٹ لیں

دلاور سے 1لاکھ 60ہزار، نصیر، توقیر سے 3لاکھ، سلمان، مقدس سے اڑھائی لاکھ لوٹے
جنوبی چھائونی ، ماڈل ٹائون سے گاڑیاں، لوہاری، سبزہ زار، ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں غائب
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی لہر میں تیزی، شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں دلاور سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں جنید سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں توقیر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے، ہنجروال میں سلمان سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور اچھرہ میں مقدس سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جنوبی چھائونی اور ماڈل ٹائون سے گاڑیاں جبکہ لوہاری، سبزہ زار اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔