سگیاں روڈ پر پھول منڈی چوک کے قریب 57سالہ آصف کے گلے پر ڈور پھر گئی ، ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) سگیاں روڈ پر پھول منڈی چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 57 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت آصف چوہدری کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے مطابق آصف چوہدری موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔