مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے کے تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی روڈ بنگلہ پلی کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اتوار کے روز ریان پورہ سے موٹر سائیکل پر مریدکے آتے ہوئیجی ٹی روڈ پر 18 سالہ محمد کونین ولد محمد اشفاق اچانک کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو ا،اسے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔