خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن گل ابراہیم ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔
پی کے-11 سے منتخب ایم پی اے گل ابراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایم پی اے سمیت ان کے دو ساتھی بھی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے گل ابراہیم سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔