پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا، جس کے بعد عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔
علیمہ خان نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ:"علیمہ خان پر احتجاج کرنے کا نہیں بلکہ عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے۔ آئین ہر شہری کو بولنے کی اجازت دیتا ہے، اور محض پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے تو پھر میڈیا نے بھی یہی کام کیا۔"عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی ہے۔