ایران: رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ایران: رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ایران کے شہر ہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور یہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ایرانی حکام نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔