ماسکو: رہائشی عمارت میں دھماکے سے 1 ہلاک، 4 زخمی

ماسکو: رہائشی عمارت میں دھماکے سے 1 ہلاک، 4 زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

 روسی سیکیورٹی سروسز نے دھماکے کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔یہ واقعہ ماسکو کے ایک گنجان آباد علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، اور دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس پردہ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل، 2024 میں یوکرین نے ماسکو میں روسی جنرل ایگور کریل آوف کو ایک اپارٹمنٹ کے باہر بم دھماکے میں مارنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ماسکو میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم، حالیہ دھماکے پر کیف کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔اس حادثے سے پہلے ماسکو میں کئی اہم دہشت گردی کے حملے بھی ہوچکے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور ان دھماکوں نے روسی حکومت کی سیکیورٹی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے ہیں۔