امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا

امریکا نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات، کمپنیوں اور غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

 امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان افراد اور اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کرنے میں تعاون کیا۔ حکام کے مطابق 10 کروڑ ڈالر مالیت کی یہ رقوم ایرانی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال کی گئیں۔پابندیوں کی زد میں ایک ایرانی جوڑا، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں متعدد افراد اور کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ایرانی تیل سے حاصل رقوم کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کرنے کا الزام۔10 کروڑ ڈالر مالیت کی رقم ایرانی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال ہونے کا دعویٰ۔ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں متعدد افراد و کمپنیوں پر بھی پابندیاں۔ایک ایرانی جوڑا بھی بلیک لسٹ افراد میں شامل۔