واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ چین امریکا کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چین کسی بھی غیرقانونی، یک طرفہ پابندیوں اور دائرہ اختیار کے ناجائز استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔چین نے مزید کہا کہ ٹیرف یا تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور دباؤ یا زبردستی سے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے چین تمام ضروری اقدامات کرے گا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا اور یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت کرے گا، اس کی امریکا کے ساتھ تجارت پر بھی یہ ٹیرف لاگو ہوگا۔