وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر میں 7 امریکی ائیر بیسز اور ٹیکنالوجی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا:ایران نے دعویٰ کیا

وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر میں 7 امریکی ائیر بیسز اور ٹیکنالوجی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا:ایران نے دعویٰ کیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں موجود اہم فوجی اور ٹیکنالوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق یہ حملے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر کے تحت کیے گئے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کے سات ائیربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مبینہ طور پر کمپنی نے خطے سے اپنے آپریشنز محدود یا بند کرنے کا اعلان کیا۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی عسکری اور تکنیکی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے، اور امریکا و اسرائیل کو میدانِ جنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید اہم اہداف اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ دعوے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر سکتے ہیں۔