وزیراعظم شہباز شریف کاغیر ملکی دور ہ،آج سعودی عرب جائیںگے

برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے،  اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف آج   سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  آج   سعودی عرب سے دورے کا آغاز کرینگے گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔